بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی (Giorgia Meloni) نے آج (بروز منگل 14 اپریل 2026ع کو) کہا کہ ان کے ملک نے اسرائیل کے ساتھ فوجی معاہدے کی خودکار توسیع کو معطل کر دیا ہے۔
انھوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ "اطالوی حکومت نے موجودہ صورت حال کے پیش نظر، اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار توسیع کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔"
انھوں نے ایران کے خلاف امریکی -اسرائیلی جنگ اور اس کے علاقائی اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "ہمیں امن مذاکرات آگے بڑھانے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھنا چاہئے، اپنی تمام تر کوششیں حالات کے استحکام پر مرکوز کریں، آبنائے ہرمز کو ـ جو ہمارے لئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے، ـ کھلوا دیں۔
انھوں نے مزید کہا: آبنائے ہرمز صرف ایندھن کی خاطر نہیں بلکہ کیمیاوی کھادوں کے لئے بھی بہت اہم ہے اور یہ کلیدی عنصر ہے جس کے بارے میں ہم آج بات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اٹلی اور صہیونی ریاست کے درمیان فوجی معاہدہ فوجی سازوسامان اور تکنیکی تحقیق پر مشتمل ہے جس پر سنہ 2003 میں دستخط ہوئے تھے اور ہر پانچ سال کے بعد اس کی خودکار طور پر توسیع ہوتی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ